ٹیکس ٹوجی ڈی پی اہداف 13فیصد

ٹیکس ٹوجی ڈی پی اہداف 13فیصد سے بھی بڑھائینگے، وزیر خزانہ

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس ٹوجی ڈی پی کے اہداف 13فیصد سے بڑھائیں گے۔ ٹیکسز کی وصولی بہتر بنانے کیلئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کا آغاز کر دیا ہے، اس دوران ہماری تمام تر کوششیں اس میں لگی ہیں کہ کسی طرح ریونیو اہداف کا حصول ممکن بنایا جا سکے۔ افراط زر کو کنٹرول کرنے کے لئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اصلاحاتی ایجنڈے میں ٹیکسیشن کا اہم کردار ہے، ٹیکس ٹوجی ڈی پی کے اہداف 13 فیصد سے بڑھائیں گے، یاد رہے کہ ٹیکس ٹوجی ڈی پی کی موجودہ شرح 9 سے 10 فیصد کے درمیان ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکس کے نظام میں اصلاحات لا رہے ہیں، ٹیکس گزاروں کی آمدن اور اخراجات میں مطابقت ناگزیر ہے، ٹیکس ترمیمی بل پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا ہے، دوسری طرف ایف بی آر میں ٹیکنالوجی کے ذریعے انسانی مداخلت کم کریں گے، جس سے کرپشن اور ہراسمنٹ کم ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ معاشی استحام کیلئے ٹیکس اہداف حاصل کرنا ناگزیر ہے، ریونیو اہداف کے حصول کیلئے کوشاں ہیں، ٹیکسوں کی وصولی کیلئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کا آغاز کر چکے ہیں۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ افراط زر کو کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں، شفافیت کے لئے ڈیجیٹائزیشن کی جانب جا رہے ہیں، ڈیجیٹائزیشن کے عمل کو تیزی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے، ٹیکس گیپ اور لیکیجز روکنے پر کام کیا جا رہا ہے تاکہ عام آدمی پر بوجھ کم کیا جا سکے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس ٹوجی ڈی پی کے اہداف 13فیصد سے بڑھائیں گے۔ اس حوالے سے پیش کئے گئے ٹیکس ترمیمی بل کا مقصد ٹیکسوں کو ساڑھے 13 فیصد تک لانا ہے، ٹیکسوں سے متعلق یہ ہدف ہم نے تین سال میں حاصل کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف سے ملاقات میں علی امین بَھی موجود تھے، بیرسٹر گوہر