پاکستان اور افغانستان کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے تعلقات میں کشیدگی کا جوعنصر جنم لے چکا ہے اس کی وجہ سے یہ تعلقات باہمی ناراضگی کا سبب بن رہے تھے اور اس کے اثرات نہ صرف سماجی تعلقات پر پڑ رہے تھے بلکہ خصوصاً تجارتی سرگرمیاں بھی اس کی زد میں آکرمنفی رجحانات کا پتہ دیتی تھیں اس دوران میںمتعدد مرتبہ سرحدوں کی بندش اوراس سے پیدا ہونے والی صورتحال دونوں طرف کے عوام کے لئے رابطوں میں مشکلات کا باعث تھی تاہم تازہ اطلاعات کے مطابق بالاخر ان تعلقات میں مثبت اشارے ملنے لگے اور تعلقات کی بحالی کی حوصلہ افزا خبریں سامنے آرہی ہیں پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق اور طالبان حکومت کے وزیر داخلہ ملا سراج الدین حقانی کے درمیان ملاقات کی۔ ملاقات میں کابل میں تعینات پاکستانی ہیڈ آف مشن سفیر عبید الرحمان نظامانی ، دفتر خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری برائے افغانستان احمد نسیم وڑائچ اور وفد کے دیگر ارکان موجود تھے ، ملا سراج الدین حقانی کے ساتھ پاک افغان تعلقات اور سیکورٹی امور پر بات چیت کی گئی ادھر پاکستانی وفدنے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق کی قیادت میں افغانستان کے بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقات کی جس میں پاک افغان تجارت کے فروج پر تبادلہ خیال کیا گیا امرواقعہ یہ ہے کہ پاکستان اور افغانستان (متحدہ ہندوستان کے دور سے) باہمی تجارت میںمنسلک ہونے کے ساتھ ساتھ یہ تجارت آگے وسط ایشیائی ریاستوں تک پھیلی ہوئی تھی تاہم بعد میں کمیونسٹ روس کے قیام کے بعد یہ صرف کابل تک محدود ہو کر رہ گئی تھی مگر اب کچھ عرصے سے دونوں ملکوں کے مابین تعلقات میں بوجوہ کشیدگی کی وجہ سے یہ تجارت بھی مختلف پابندیوں کی زد میں ہے اور جہاں پاکستان مختلف اشیاء خصوصاً گندم ، آٹا ، تیل و گھی ، دالیں ، چاول وغیرہ کی برآمدمتاثر ہو رہی ہے وہاں افغانستان سے تازہ پھلوں اور خشک میوہ جات کی درآمد مشکلات کاشکار ہے بہرحال اب جبکہ بالاخر سلسلہ جنبانی چل پڑا ہے اورجوخبریں مل رہی ہیں وہ حوصلہ افزا ہیںاور نہ صرف باہمی تعلقات میں بہتری کے آثار پیدا ہو رہے ہیں بلکہ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کی امیدیں بھی روشن ہو رہی ہیں تاہم بہتر ہوتااگراس حوالے سے سرحدچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ بھی صلاح مشورہ کرکے باہمی تجارت میں حائل دشواریوں اورمشکلات کو دور کرنے پرتوجہ دی جائے تو اس کے بہتر نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔
![](https://i0.wp.com/mashriqtv.pk/wp-content/uploads/Pashani..55-371.jpg?fit=630%2C461&ssl=1)