ویب ڈیسک: پاراچنار کی تمام شاہراہیں بند ہونے کی وجہ سے جہاں ایک طرف علاقہ کے لوگوں کا احتجاج جاری ہے ، وہیں تحصیل چیئرمین پاراچنار کا بلدیاتی نمائندوں سمیت مستعفی ہونےکا فیصلہ کر لیا ہے۔
تحصیل چیئرمین اپرکرم آغا مزمل حسین کا کہنا ہے کہ پاراچنار مین شاہراہ کی 80 روز سے بندش سے ایندھن، خوراک اور ادویات کے ختم ہونے سے بڑا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ علاج معالجہ کی سہولت نہ ملنے سے 100 بچوں کی قیمتی جانیں ضائع ہونا تاریخ کا بدترین ظلم ہے۔ ان حالات میں تحصیل چیئرمین کی جانب سے فوری راستے کھولنے کا مطالبہ کیا گا ہے، ایسا نہ ہونے کی صورت میں تحصیل چیئرمین پاراچنار کا بلدیاتی نمائندوں سمیت مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
پاراچنار میں راستوں کی بندش کے خلاف شہریوں کا دھرنا ایک ہفتے سے جاری ہے، شدید سردی کے باوجود پریس کلب کے باہر دھرنے میں لوگوں کی کثیر تعداد شریک ہوتی ہے۔
ڈپٹی کمشنر جاویداللہ محسود نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ ہسپتالوں کو ادویات پہنچانے اور مریضوں کو پشاور پہنچانے کے لئے ہیلی کاپٹر سروس چلائی جا رہی ہے۔ سیکیورٹی خدشات کے باعث فائرنگ واقعات کی وجہ سے راستے بند کئے گئے ہیں۔
Load/Hide Comments