ویب ڈیسک: ضلع مردان میں گیس و بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف شہری سٹرکوں پر نکلے آئے، احتجاج کرتے ہوئے شہریوں نے پاکستان چوک کو ہر قسم ٹریفک کے لیے بند کردیا۔
مظاہرین نے کہا کہ سردی میں بجلی کی چوری ہوتی ہے، نہ ٹرانسفرمر ٹرپ ہوتا ہے، ان حالات میں بھی بجلی کی 12 سے .14 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ظلم کی انتہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی نہ ہونے سے پورا پورا دن گیس بھی نہیں ہوتی، گیس لوڈ شیڈنگ نے زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ بجلی اور گیس کے بھاری بل تو آتی ہیں مگر نہ گیس ہوتی ہے اور نہ بجلی۔
لوگوں نے کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات حال نہیں ہوتے، ہمارا یہ احتجاجی مظاہرہ جاری رہے گا، اگر ہمارے مطالبات نہیں مانے جاتے تو شہر بھر میں اعلانات کرینگے ، بالکل اسی طرح جیسے صوابی میں کرائے گئے تھے۔ مظاہرین نے کہا کہ ہمارے ٹیکسوں پر پلنے والے ہمیں سہولیات نہیں بلکہ اذیت دیتے ہیں، اس موقع پر شہریوں کی جانب سے حکومت، پیسکو اور سوئی گیس کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی۔
یاد رہے کہ ضلع مردان میں گیس و بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف شہری سٹرکوں پر نکلے آئے، احتجاج کرتے ہوئے شہریوں نے پاکستان چوک کو ہر قسم ٹریفک کے لیے بند کردیا۔
Load/Hide Comments