ویب ڈیسک: وزیر اعلی خیبر پختون خوا سردار علی امین گنڈاپور کی ہدایات پر قید پی ٹی آئی کارکنان کیلئے کمبل کا انتظام کر دیا گیا۔ ان قیدیوں کے لئے مجموعی طور پر 900 کمبل جیلوں میں روانہ کردی گئیں۔
مختلف جیلوں میں قید پی ٹی آئی کارکنان کیلئَے کمبل کا انتظام کر دیا گیا ہے، ان میں سے 400 کمبل جہلم میں قید کارکنان کے لئے، آڈیالہ اور اٹک میں قید کارکنان کے لئے 250، 250 کمبلیں روانہ کردی گئی ہیں۔
ان قیدی کارکنان کے لئے گرم جیکٹس، جرابیں اور دیگر اشیاء پہلے ہی بھیجی جاچکی ہیں۔ قیدیوں کے لئے اس سے قبل رضائیاں بھیجی گئی تھیں، لیکن جیل حکام نے رضائیاں لینے سے انکار کر دیا تھا، جس کے بعد علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر ان قیدیوں کے لئے کمبل بھیجی گئیں۔
Load/Hide Comments