ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )نے فوجی عدالتوں کی سزاؤں کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے فوجی عدالتوں سے 9مئی کے مزید 60 ملزمان کو دی جانے والی سزاؤں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا اصولی موقف رہا ہے کہ سویلین کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں نہ ہو۔
بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے جب کہ سپریم کورٹ کو چاہیے کہ ملٹری ٹرائل سے متعلق کیس کا جلد فیصلے کرے۔
چیئرمین تحریک انصاف نے مزید کہا کہ فوجی عدالتوں سے سنائی جانے والی سزاں کے خلاف اپیلیں دائر کریں گے جب کہ انفرادی طور پر بھی ان سزائوں کے خلاف اپیلیں دائر ہوں گی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ملٹری کورٹ میں سویلین کا ٹرائل ہم غیر آئینی سمجھتے ہیں، ملٹری ٹرائل صرف اور صرف ان لوگوں کا ہونا چاہیے جو یونیفارم میں یا ریٹائرڈ ہوں۔
Load/Hide Comments