پاکستان کی پوری ٹیم 211پر آؤٹ

سنچورین ٹیسٹ: پہلی اننگ میں پاکستان کی پوری ٹیم 211پر آؤٹ

ویب ڈیسک: جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں پاکستان کی پوری ٹیم 211 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ سنچورین کے سپر اسپورٹس پارک میں کھیلا جارہا ہے جس میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔
جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ لائن فیل ہوگئی اور پوری ٹیم 211رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی۔
قومی ٹیم کے اوپنر کپتان شان مسعود 17، صائم ایوب 14، بابر اعظم 4 اور سعود شکیل 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ان کے علاوہ کامران غلام 54اورمحمد رضوان 27 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
سلمان آغا 18 رنز بناسکے، عامر جمال نے 28 رنز کی اننگز کھیلی، خرم شہزاد 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے آج ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے کاربون بوش نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں:  190ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو 14اوربشری بی بی کو7سال قید