منموہن سنگھ انتقال

سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ چل بسے

ویب ڈیسک: سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ 92سال کی عمرمیں چل بسے ۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کو کچھ دیر قبل طبیعت ناسازی کے باعث نیم بے ہوش حالت میں دلی کے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دار فانی سے کوچ کرگئے۔
بھارتی میڈیا ڈاکٹرمنموہن سنگھ 2004 سے 2014 تک مسلسل دو بار بھارت کے وزیراعظم رہے تھے،سابق ہندوستانی وزیر اعظم منموہن سنگھ نے بطور وزیرخزانہ بھی ذمہ داریاں انجام دیں۔
انہوں نے معاشیات میں پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کی اور پھر سیاست دان بنے، اس سے قبل انہوں نے بھارتی اسٹیٹ بینک کے گورنر کی حیثیت سے بھی ذمہ داریاں انجام دیں۔
منموہن سنگھ کی 2005 سے یہ خواہش تھی کہ سیاچن کو ایک امن کے پہاڑ کی حیثیت سے دنیا بھر میں شناخت مل سکے۔
خیال رہے کہ بھارت کے پہلے سکھ وزیراعظم من موہن سنگھ 1932 میں پاکستان کے ضلع چکوال کے ایک گاؤں گاہ میں پیدا ہوئے تھے جہاں انہوں نے چوتھی جماعت تک تعلیم حاصل کی۔
پاکستان بننے کے بعد ان کا خاندان بھارت منقتل ہوگیا جہاں انہوں نے اعلی تعلیم حاصل کی۔
انہوں نے برطانیہ کی آکسفورڈ اور کیمبرج یونیورسٹی سے معاشیات میں ڈگری حاصل کی، معاشیات میں ایم اے کرنے کے بعد ڈی لٹ بھی کیا، اس کے علاوہ کئی یونیورسٹیوں نے انہیں اعزازی طور پر ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا۔

مزید پڑھیں:  کوئٹہ : کوئلہ کان حادثہ میں جاں بحق6کان کنوں کی نماز جنازہ ادا