اسرائیلی فورسز کی یمن میں کارروائی

اسرائیلی فورسز کی یمن میں کارروائی، ٹیڈروس ادہانوم بال بال بچ گئے

ویب ڈیسک: اسرائیلی فورسز کی یمن میں کارروائی اس وقت کی گئی جب وہاں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ادہانوم بھِ موجود تھے، جو اس کارروائی کے دوران بال بال بچ گئے۔
اسرائیلی فضائیہ کے 100 طیاروں کی جانب سے یمنی دارالحکومت صنعا پر بمباری کی گئی، اس دوران صیہونیوں کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ائیرپورٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے، جس میں حوثیوں کی زیر استعمال سویلین طیارے بھی تباہ ہو گئے۔
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ادہانوم نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری ہونے واہے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ بمباری کے دوران صنعا ائیرپورٹ پر ہی موجود تھے۔
ادہانوم نے مزید کہا کہ ان کی روانگی سے قبل ہی صنعا ائیرپورٹ فضائی بمباری کی زد میں آ گیا۔ حملے میں ائیر پورٹ کا رن وے، ائیر ٹریفک کنٹرول ٹاور اور ڈیپارچر لاؤنج سب تباہ ہوگئے۔
ڈبلیو ایچ او سربراہ کا کہنا تھا کہ وہ حملے کے وقت ڈیپارچر لاؤنج سے چند میٹر فاصلے پر ہی موجود تھے کہ بمباری شروع ہوئی، تاہم وہ حملے میں محفوظ رہے۔ حملے کے نتیجے میں ائیرپورٹ پر 2 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ڈبلیو ایچ او کے طیارے کے عملے کا ایک رکن زخمی ہوا ہے۔
ٹیڑروس ادھانوم نے مزید کہا کہ اب انہیں یمن سے نکلنے کے لیے صنعا ایئرپورٹ کی مرمت کا انتظار کرنا ہوگا۔ دوسری جانب یمنی میڈیا کا بتانا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد جاں بحق اور 16 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ اسرائیلی فورسز کی یمن میں کارروائی اس وقت کی گئی جب وہاں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ادہانوم بھِ موجود تھے، جو اس کارروائی کے دوران بال بال بچ گئے۔

مزید پڑھیں:  پشاور زلمی اور کویت کرکٹ میں ایکسچینج پروگرام کاآغاز، ایم او یو سائن