ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ میں گیس اور بجلی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان، حکومت سے اصلاح احوال کا مطالبہ کر دیا۔
ضلع نوشہرہ میں گیس اور بجلی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی چیخیں نکال دیں، 12 سے 16 گھنٹے بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے عوام عاجز آ گئے، لوگوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی بندش سے گیس بھی غائب ہو جاتی ہے۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ گیس اور بجلی کی جو لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے اس سے بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، بجلی کی لوڈشیڈنگ تو گرمی میں اس لئَے کی جاتی ہے کہ لوڈ زیادہ ہے، بل بھِی زیادہ آتے ہیں، گرمی میں تو لوڈ نہیں ہوتا پھر بھی بجلی غائب رہتی ہے جس سے سرشام پورا علاقہ تاریکی میں ڈوب جاتا ہے۔
شہریوں نے کہا کہ بجلی نہ ہونے سے گھروں مِیں پانی بھی ناپید ہو جاتا ہے، جبکہ محکمہ گیس بھی محکمہ برقیات کے رنگ میں رنگ گیا۔ اب تو گیس بھی نہیں ہوتی اور صبح سے لے کر لوگوں کو پاگل بنایا گیا ہے ، لوگ گھروں میں جا کر گیس مسلسل چیک کرتے رہتے ہیں، کہ اب آئی کہ اب آئی، لیکن صبح سے لے کر شام تک گیس ہوتی ہی نہیں اور لوگ مجبوری میں سلینڈر بھر بھر کر لاتے ہیں۔
Load/Hide Comments