پولیو کے 2کیسز مزید سامنے

ملک بھر میں پولیو کے 2کیسز مزید سامنے آ گئے، تعداد 67 تک جا پہنچی

ویب ڈیسک: ملک بھر میں پولیو کے 2کیسز مزید سامنے آ گئے، جس کے ساتھ ہی پولیس کے مجموعی کیسز کی تعداد 67 تک جا پہنچی۔ پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھا جانے لگا ہے جو کہ باعث تشویش ہے۔
پولیو وائرس کا ایک کیس ٹانک جبکہ دوسرا کشمور سے سامنے آیا ہے، اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ پولیو کے 2کیسز مزید سامنے آ گئے ہیں ، جن کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ رواں سال بلوچستان میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 27 اور سندھ میں 19 ہو گئی۔
ملک بھر میں پولیو کے نئے کیسز کیساتھ ہی مجموعی تعداد بڑھنے لگی ہے، ان میں‌خیبر پختونخوا میں 19 بچوں جبکہ اسلام آباد اور پنجاب میں ایک ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج کی بربریت تھم نہ سکی ،مزید 45فلسطینی شہید