ویب ڈیسک: گرلز سکول ہملیٹ تحصیل ٹوپی کے تعمیراتی کام میں بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا گیا ہے، صوبائی اینٹی کرپشن ٹیم کی جانب سے کاروائی کرتے ہوئے 73 لاکھ 47 ہزار 879 روپے ریکور کر لئَے گئے۔
اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو ضلع صوابی میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ہملیٹ تحصیل ٹوپی کے تعمیراتی کام میں بے ضابطگیوں و غبن سے متعلق شکایت موصول ہوئیں۔ اس حوالے سے بدعنوانی اور اختیارات کے غلط استعمال کے ساتھ ساتھ کلاس رومز، واش رومز وغیرہ کی تعمیر کے لیے مختص سرکاری فنڈز میں بھی غبن کے الزامات بھی سننے میں آئے۔
سپیشل انویسٹی گیشن ونگ، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ خیبرپختونخوا کی شکایت پر انکوائری کی گئی، منصوبے میں نو کلاس رومز، پانچ واش رومز، پہلی منزل پر سیڑھیوں کی تعمیر، سولر سٹم اور ایکسٹرنل الیکٹریفیکیشن شامل تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران موقع پر صرف 07 کلاس رومز پائے گئے، اس کے علاوہ کوئی واش روم، سیڑھیاں، سولر سسٹم کچھ بھی نہیں تھا، اور اس کے ساتھ ساتھ بیرونی الیکٹریفیکیشنز بھی نہیں کی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق نقصان کا کل تخمینہ 73 لاکھ 47 ہزار 879 روپے لگایا گیا، جسے ریکور کر کے قومی خزانے میں جمع کرا دیا گیا۔ مزکورہ نقصان کی وصولی ایگزیکٹو انجینئر اور ٹھیکیدار سے کی گئی۔
Load/Hide Comments