اسلحہ جمع کرانا ہوگا

کرم کشیدگی، فریقین میں معاہدہ طے، اسلحہ جمع کرانا ہوگا

ویب ڈیسک: کرم کشیدگی کے حوالے سے فریقین میں معاہدہ طے پا گیا، کوہاٹ میں طے پا جانے والے اس معاہدے کے مطابق فریقین کو اسلحہ جمع کرانا ہوگا ۔
ذرائع کے مطابق ضلع کوہاٹ میں کرم کشیدگی کے حوالے سے فریقین میں معاہدہ طے پا گیا ہے، اس حوالے سے جرگہ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین نے معاہدے پر دستخط کر دئیے ہیں۔ کرم میں امن و امان کے قیام کیلئے گزشتہ تین ہفتوں سے فریقین کے مابین جرگہ جاری تھا، جو کامیابی پر منتج ہوا۔ معاہدے کے متن کے مطابق فریقین کو اسلحہ جمع کرانا ہوگا ۔
معاہدے کے مندرجات میں یہ بھی درج ہے کہ بھاری اسلحہ استعمال کرنے والے فریق پر جرمانہ عائد کیا جائے گا، جبکہ 2008 میں طے پا جانے والے مری معاہدے پر من وعن عمل کیا جائے گا۔ کوہاٹ میں طے معاہدے میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ دونوں فریقین کو بھاری اسلحہ جمع کرانا پڑے گا۔ اسلحہ جمع کرائے بغیر علاقے میں امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔
جرگہ زرائع کے مطابق فریقین بھاری اسلحہ جمع کرنے پر متفق ہوگئے ہیں ٹل پاراچنار روڈ پر بھاری نفری تعینات کی جائیگی ٹل پاراچنار روڈ پر آمدورفت کو محفوظ بنایا جائیگا .
یاد رہے کہ ضلع کرم میں کشیدگی کے باعث سینکڑوں لوگ جان کی بازی ہار گئے، جبکہ اس دوران متعدد افراد زخمی ہو چکے ہیں، اسی کشیدگی کی وجہ سے پاراچنار کو دیگر علاقوں سے ملانے والی تمام شاہراہیں یکسر بند ہیں‌، جس سے حالات انتہائی خراب ہو گئے ہیں. کر م میں امن و امان کے قیام کیلئے 3 ہفتوں سے جرگہ جاری تھا، جرگہ ممبران کی تعداد مکمل نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ روز معاہدے پردستخط نہیں ہو سکے تھے، اب دونوں فریقین معاہدے کے نکات پر متفق ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان: جہانگیر نامی شخص دشمنی کی بھینٹ چڑھ گیا