7امریکی دفاعی صنعتی کمپنیوں پر پابندیاں

چین کا منہ توڑ جواب، 7امریکی دفاعی صنعتی کمپنیوں پر پابندیاں عائد

ویب ڈیسک: اسلحہ فراہمی کے معاملے پر چین نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 7امریکی دفاعی صنعتی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دی گئِیں۔
تفصیلات کے مطابق چین نے تائیوان کو اسلحہ فراہم کرنے پر امریکہ کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 7امریکی دفاعی صنعتی کمپنیوں اور ان کی انتظامیہ پر پابندیاں عائد کر دیں۔ امریکی فوجی صنعتی کمپنیوں پر پابندی کے حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ پابندیاں 27 دسمبر سے نافذ العمل ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق چین کی جانب سے پابندیوں کا شکار ہونے والی امریکی فوجی صنعتی کمپنیوں میں ایرکوم، ہڈسن ٹیکنالوجیز، انسٹیٹو، اوشینیئرنگ انٹرنیشنل، ریتھیون آسٹریلیا، ریتھیون کینیڈا اور سارونک ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔
چینی وزارت خارجہ کے مطابق مذکورہ امریکی کمپنیوں اور ان سے جڑے عملے کے رئیل اسٹیٹ اور دیگر اثاثے بھی منجمد کر دیئے گئے ہیں، اس کے علاوہ چینی وزارت خارجہ کی جانب سے یہ بھِ کہا گیا ہے کہ امریکا نے ایک بار پھر ہتھیاروں کی شکل میں بڑی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پانی کامسئلہ حل کرکے جنوبی اضلاع میں سبز انقلاب لاسکتے ہیں، فیصل کریم کنڈی