ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کا امکان ظاہر کرتے ہوئے اس حوالے سے صلاح مشورے مکمل کر لئے، کابینہ میں اہم ترین شمولیت وزیراعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر سید توقیر شاہ کااضافہ ہوگی جبکہ توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس سلسلے میں فیصلے پر آئندہ ماہ عمل درآمد ہو جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے مسلم لیگ نون کے صدر نواز شریف سے مشاورت مکمل کر لی ہے، جابکہ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اس سلسلے میں حلیف جماعتوں کی قیادت کو بھی اعتماد میں لے لیا ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ کابینہ میں اہم ترین شمولیت وزیراعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر سید توقیر شاہ کااضافہ ہوگی۔
وزیراعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر سید توقیر شاہ ان دنوں عالمی بینک میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیں، انہیں گزشتہ سال نومبر میں چار سال کے لیے اس منصب پر مقرر کیا گیا تھا، تاہم سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ان کا استعفیٰ منظور کر کے انہیں واشنگٹن میں بینک ذمہ داری قبول کرنے کی راہ ہموار کر لی تھی۔
یاد رہے وفاقی کابینہ فی الوقت 18 ارکان پر مشتمل ہے جبکہ حکومت کے قلم دانوں کی مجموعی تعداد 33ہے۔ دو وزرائے مملکت، تین خصوصی معاونین اور ایک مشیر بھی وفاقی حکومت کا حصہ ہیں۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ ان اہم قلمدانوں میں زیادہ ردوبدل کی توقع نہیں تاہم چند وزرائے مملکت کو ذمہ داریاں سوپنے جانے کا امکان ہے۔
اسی لئے وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کا امکان ظاہر کیا جانے لگا ہے، جبکہ اس حوالے سے صلاح مشورے مکمل کر لئے،
Load/Hide Comments