ویب ڈیسک: ضلع لکی مروت میں بھائی کی فائرنگ سے بہن جاں بحق ہو گئی ہے، اس سلسلے میں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
پولیس ذرائع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ لکی مروت میں بھائی نے فائرنگ کر کے اپنی جواں سالہ بہن کو قتل کردیا۔ گاؤں زنگی خیل میں یہ واقعہ رونما ہوا۔ ملزم کے خلاف والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
مقتولہ کے والد کی پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ آج بیٹی کی منگنی کی تقریب تھی، جبکہ بہن کے رشتے پر بھائی کفایت اللہ ناراض تھا۔
والد نے مزید بتایا کہ منگنی کے تقریب شروع ہونے سے کچھ لمحے پہلے اس ظالم بھائی نے اپنی بہن پر فائرنگ کردی، جس سے 17سالہ بہن (ذکیہ بی بی) جاں بحق ہو گئی۔ یاد رہے کہ ضلع لکی مروت میں بھائی کی فائرنگ سے بہن جاں بحق ہو گئی ہے، اس سلسلے میں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
Load/Hide Comments