دھرنا نویں روز بھِی جاری

پاراچنار ٹل شاہراہوں کی بندش کے خلاف دھرنا نویں روز بھِی جاری

ویب ڈیسک: پاراچنار ٹل شاہراہوں کی بندش کے خلاف دھرنا نویں روز بھِی جاری ، دھرنے میں لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
پاراچنار ٹل واحد شاہراہ سمیت ضلع کے متعدد راستے آج بھی ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے بند ہیں، ان راستوں کی بندش کے خلاف احتجاجی دھرنا نویں روز بھی جاری رہا۔ دھرنا میں شدید سردی میں رات کو بھی کثیر تعداد میں شہری شریک ہورہے ہیں، جن میں جوانوں کے ساتھ ساتھ بچے اور معمر افراد بھی شامل ہیں۔
دھرنا انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مطالبات نہ ماننے تک دھرنا جاری رہے گا، پاراچنار کے محصور عوام سے یکجہتی کیلئے ملک کے دیگر علاقوں اسلام اباد، لاہور، کراچی، گلگت سمیت 44 مقامات پر دھرنے جاری ہیں، ان کے ساتھ ساتھ پاراچنار میں بھی دھرنا نویں روز بھِی جاری رہا.
مشکلات کا شکار پاراچنار کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے لندن و آسٹریلیاء میں بھی احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ مقامی افراد کا کہنا تھا کہ راستوں کی بندش کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات برقرار ہیں، جس کے ساتھ ہی اشیائے ضروریہ کا فقدان، پبلک ٹرانسپورٹ، ہوٹلز، ریسٹورنٹ سمیت دیگر کاروباری مراکز بھی گزشتہ دو ماہ سے بند ہیں، جس سے علاقہ م کین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا حکومت کا خاندان کے سربراہ کے انتقال پر مالی مدد کا اعلان