دوستی سے انکار پر 16 سالہ

لکی مروت، دوستی سے انکار پر 16 سالہ نوجوان قتل

ویب ڈیسک: ضلع لکی مروت میں دوستی سے انکار پر 16 سالہ نوجوان قتل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ تھانہ شہباز خیل کی حدود گاؤں بدنی خیل میں پیش آیا۔
پولیس رپورٹ کے مطابق فائرنگ سے 16 سالہ نعمان خان جاں بحق ہو گیا، مقتول کے والد نے پولیس کو بتایا کہ اس کے بیٹے نعمان کو دوستی سے انکار پر قتل کیا گیا۔
مبینہ ملزم ثمین بزور دوستی کرنا چاہتا تھا، جبکہ نعمان انکاری تھا۔ اس لئے اسے قتل کر دیا گیا۔
پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ یاد رہے کہ لکی مروت میں دوستی نہ کرنے پر 16 سالہ نوجوان قتل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی ملکی مفاد کی خاطر مذاکرات کے لئے تیار ہو گئی ،شہرام ترکئی