باجوڑ فیسٹیول کا آغاز

خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام باجوڑ فیسٹیول کا آغاز

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام باجوڑ فیسٹیول کا آغاز کر دیا گیا ہے، ترجمان ٹورازم اتھارٹی محمد سعد کا کہنا ہے کہ دو روزہ باجوڑ فیسٹیول میں میجک شو، مشاعرہ، قومی نغمہ، ثقافی موسیقی کی پرفارمینس شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فیسٹیول میں مختلف کھیلوں کے مقابلے بھی شامل کئے گئے ہیں، جن میں رسہ کشی، کبڈی، سائیکل ریس، مارشل آرٹس کے مقابلے شامل ہیں۔ باجوڑ فیسٹیول کا آغاز رنگا رنگ پروگرام میں کیا گیا، جس میں روایتی اتنڑ رقص اور موسیقی کا پروگرام کیا گیا شامل تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ ملکی فنکار سید رحمان شینو اور ٹیم نے مزاحیہ خاکے پیش کئے، فیسٹیول میں بچوں کیلئے پلے ایریا اور میجیک شو رکھا گیا ہے، فیسٹیول کے موقع پر مقامی نوجوانوں اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا، 10نکاتی ایجنڈا جاری