ویب ڈیسک: ضلع لوئردیر میں 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ سے عوام عاجز آ گئے، پانی کی بوند بوند کو ترنے لگے۔
ذرائع کے مطابق غیر اعلانیہ طویل ترین بجلی بندش کی سبب لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، مختلف علاقوں میں طویل ترین بجلی بندش کا سلسلہ 18 گھنٹوں تک پہنچ گیا۔
بجلی بندش کے سبب کاروباری مراکز مساجد اور تعلیمی اداروں میں پینے کا پانی تک ناپید ہو گیا، ضلعی ہیڈ کوارٹر تیمرگرہ میں بجلی بندش کے سبب کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئیں۔
ذرائع کے مطابق لوئردیر میں 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ سے عوام عاجز آ گئے، ان حالات میں مقامی افراد کی جانب سے حکومت سے غیر اعلانیہ طویل ترین لوڈ شیڈنگ کے فوری خاتمے کا مطالبہ کر دیا گیا۔
Load/Hide Comments