ویب ڈیسک: ٹیکس وصولی کیلئے پلان تیار کر لیا گیا، اس سلسلے میں رواں سال شادی ہالز کی تفصیل طلب کر لی گئی۔
ٹیکسز کی وصولی کے سلسلے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پشاور سمیت صوبہ بھر میں شادی ہال کی تفصیلات ٹیکسز کے بارے میں طلب کر لی ہے۔ شادی ہالوں میں رواں سال کے دوران ہونے والی تقریبات کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔
شادی ہالوں سے ود ہولڈنگ ٹیکس کے ساتھ ساتھ رواں سال کے دوران مختلف صوبائی محکموں سے ٹیکسز کے بارے میں بھی تفصیلات طلب کی گئی ہیں، اس طرح اب تک بند ہونے والے شادی ہالز کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہےں۔
ٹیکس وصولی کیلئے پلان تیار کر لیا گیا، اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ بعض شادی ہالز فی مہمان کے حساب سے اخراجات وصول کر رہے ہیں ان کے بارے میں بھی تفصیل مانگی گئی ہے۔
![ٹیکس وصولی کیلئے پلان تیار کر](https://i0.wp.com/mashriqtv.pk/wp-content/uploads/FBR-26.jpg?fit=800%2C450&ssl=1?v=1735386107)