ٹرالر اور وین میں خوفناک تصادم

سندھ، ٹرالر اور وین میں خوفناک تصادم سے 6 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: ٹرالر اور وین میں خوفناک تصادم سے 6 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے. 15 زخمی ہوئے ہیں، نعشوں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے علاقے نوشہرو فیروز میں ٹرالر اور وین میں خوفناک تصادم ہوا ، جس سے 6 افراد جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق نوشہرو فیروز میں مورو کے قریب ٹریفک حادثہ پانچ جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشوں سمیت زخمی 15 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا، تاکہ زخمی افراد کو فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔
پولیس حکام کے مطابق حادثے میں‌ زخمی ہونے والے 10 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے انہیں‌نواب شاہ منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ تمام تر افراد کا تعلق تگر برادری سے ہے.
ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثے کا شکار وین شادی کی تقریب سے واپس آ رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی۔ دوسری جانب بہاولپور میں قومی شاہراہ پر اعظم چوک کے قریب مسافر مزدا وین الٹ گئی جس میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے۔مریم نواز نے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی و تعزیت جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے.

مزید پڑھیں:  لکی مروت میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں پولیس کانسٹیبل شہید