جمی کارٹر100 سال کی عمر میں

سابق امریکی صدر جمی کارٹر100 سال کی عمر میں چل بسے

ویب ڈیسک: سابق امریکی صدر جمی کارٹر100 سال کی عمر میں چل بسے، ان کا انتقال اپنے گھر پر ہوا۔
ذرائع کے مطابق جمی کارٹر طویل عرصے سے علیل تھے، اس دوران ان کا علاج ان کے گھر پر جاری تھا، اس دوران وہ جارجیا میں اپنے گھر پر انتقال کر گئے، جمی کارٹر1977 سے 1981 تک امریکا کے صدر رہے۔ آنجہانی امریکی صدر نے اسرائیل اور مصر کے درمیان امن کیلئے ثالثی کی تھی، انہی کوششوں کی بنا کر انہیں نوبل انعام سے بھی نوازا گیا تھا۔
جمی کارٹر کے انتقال پر امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، پرچم بھی سرنگوں کر دیا گیا، ذرائع نے بتایا ہے کہ آنجہانی امریکی صدر کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ کی جائے گی۔
امریکی صدر بائیڈن کا اس حوالے سے اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ہم ایک غیر معمولی رہنما، سیاست دان اور انسان دوست شخصیت کھو بیٹھے ہیں، وہ صرف امریکہ ہی نہیں پوری دنیا کیلئے خاص اہمیت رکھتے تھے، جمی کارٹر کی شخصیت اصول، ایمان اور انسان دوستی کی علامت تھی۔
یاد رہے کہ سابق امریکی صدر جمی کارٹر100 سال کی عمر میں چل بسے، ان کا انتقال اپنے گھر پر ہوا، وہ طویل عرصہ سے علیل تھے.

مزید پڑھیں:  بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا ،فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کمر کی تکلیف کا شکار