ویب ڈیسک: میانوالی سے راولپنڈی جانے والی بس کو حادثہ پیش آیا ، اس ٹریفک حادثے میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق میانوالی سے راولپنڈی جانے والی بس فتح جنگ انٹرچینج کے قریب الٹ گئی، اس حادثہ کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہو گئے۔
اس حوالے سے ریسکیو حکام نے مزید بتایا ہے کہ حادثہ ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا، حکام کا کہنا ہے کہ جب بس کا ٹائر پھٹا تو ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو گئی اور اس دوران حادثہ پیش آیا۔
راولپنڈی جانے والی بس کو حادثہ کے بعد جاں بحق افراد کی نعشوں سمیت زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
Load/Hide Comments