ویب ڈیسک: وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں امن وامان سے متعلق تحریک انصاف نے کچھ نہیں کیا، پارا چنار میں آج جو کچھ ہو رہا ہے، اس پر صوبائی حکومت کو توجہ دینے کی ضرورت تھی، جب کرم کو توجہ کی ضرورت تھی، تو اُس وقت خیبرپختونخوا حکومت کیا کر رہی تھی؟
وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن وامان سے متعلق تحریک انصاف نے کچھ نہیں کیا، جب اس ضلع کرم کو توجہ کی ضرورت تھی تو اس وقت صوبائی حکومت کیا کر رہی تھی؟
انہوں نے مزید کہا کہ صوبوں میں امن و امان برقرار رکھنا پولیس کا کام ہے یا کسی اور کا؟ آپ نے پنجاب کی طرح سی ٹی ڈی کو آرمی سے تربیت کیوں نہیں دلوائی؟ خیبر پختونخوا میں عوامی مسائل جوں کے توں ہیں، وہاں ان مسائل کے حل کرنے پر کسی کی توجہ نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فنڈز کے حوالے سے بات کی جائَے تو پنجاب کو بھی اتنے ہی فنڈز دیے جاتے ہیں جتنے دوسرے صوبوں کو، پر پختونخوا میں 152 ارب روپے کا خسارہ ہوا۔
Load/Hide Comments