حماس کو تسلیم کرکے اسلام آباد

حماس کو تسلیم کرکے اسلام آباد میں اس کا دفتر قائم کیا جائے، حافظ نعیم الرحمان

ویب ڈیسک: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حماس کو تسلیم کرکے اسلام آباد میں اس کا دفتر قائم کیا جائے۔
اسلام آباد میں غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی اصل طاقت مسلم حکمرانوں کی بے حسی ہے، امریکا کی مدد سے اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی میں مصروف ہے، جبکہ آج کوئی بھی نہیں جو اسے روک سکے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی جماعتیں جیل میں ڈالنے اور نکلنے کیلئے امریکا کی مدد مانگتی ہیں، جس کی مثال پی ٹی آئی ہے، پاکستان تحریک انصاف آزادی کی بات بھی کرتی ہے اور امریکا سے مدد بھی مانگتی ہے۔ اس دورائے میں ان کی تصویر دھندلا گئی ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ حماس کو مزاحمت کا حق اقوام متحدہ کے چارٹر نے دیا، حماس کو تسلیم کرکے اسلام آباد میں اس کا دفتر قائم کیا جائے۔ ملک میں سیاسی جماعتیں امریکا کی مدد مانگتی ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کا غلامی نامنظور کا دعویٰ سچا ہے تو اسرائیل کی حمایت کرنے پر امریکا کی مذمت کا بیان جاری کریں، آج بانی پی ٹی آئی اعلان کریں کہ وہ حماس کی حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج مسٹر و مولانا سب عالمی ایجنڈے پر چل رہے ہیں، آج یہ حکمران ٹرمپ تو ایکطرف گرینل سے بھی ڈرنے لگے ہیں۔ امریکا میں تو فلسطین کے حق میں مظاہرہ ہوسکتا ہے، لیکن اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ کی طرف مارچ بھی ناممکن ہے۔

مزید پڑھیں:  لاس اینجلس میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا، ہلاکتیں16ہو گئیں