سیرین ڈیموکریٹک اور ترک فورسز

سیرین ڈیموکریٹک اور ترک فورسز کی خونی جھڑپوں میں 120 افراد ہلاک

ویب ڈیسک: سیرین ڈیموکریٹک اور ترک فورسز کی خونی جھڑپوں میں 120 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
شمالی شام میں سیرین ڈیموکریٹک اور ترک فورسز کے مابین خونی جھڑپوں کا سلسلہ دھڑلے سے جاری ہے۔ ذرائع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ جھڑپوں میں 120 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔
متحارب فریقین کے مابین نبع السلام اور ابو راسین کے علاقوں میں بھاری گولہ بارود کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس دوران شمالی شام تشرین ڈیم اور قرہ کوساک پل کے آس پاس بھی جھڑپوں سے علاقہ لرز اٹھا، اس دوران بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جانے لگا ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہبازشریف کی قومی اسمبلی آمد پر اپوزیشن کا شدید احتجاج