ویب ڈیسک: سونے کی قیمت میں ریکارڈ کمی دیکھی جانے لگی ہے، ملکی و بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت زوال کا شکار ہے، حالیہ کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 72ہزار 600 روپے ہو گئی۔
ملکی اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کیا جانے لگا ہے، جس کے ساتھ ہی 600روپے گھٹ کر سونا فی تولہ قیمت 2لاکھ 72ہزار 600 روپے ہوگئی۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 514روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 33 ہزار 711 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6 ڈالر کی کمی کے بعد سے 2 ہزار 614 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
Load/Hide Comments