ویب ڈیسک: قومی وطن پارٹی کے صوبائی صدر سکندر شیرپاؤ نے کہا ہے کہ کرم میں جاری کشیدگی پر وفاقی اور صوبائی حکومت نے کوئی توجہ نہیں دی ۔
چارسدہ میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر قومی وطن پارٹی سکندر شیرپاؤکا کہنا تھا کہ آئین ہر ادارے اور فرد پر لاگو ہونا چاہئے ،معیشت تب بہترہو گی جب غریب کو آسانی سے روٹی ملے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کی پسماندگی اور دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے لیکن صوبائی حکومت نے صرف احتجاج اور دھرنوں پر ساری توجہ دے رکھی ہے ۔
سکندر شیرپاؤ نے مزید کہا کہ نظریہ ضرورت کے تحت عدالتی فیصلوں نے ملک کو نقصان پہنچایا،ایبسولوٹلی ناٹ کا نعرہ لگانے والے اب امریکہ سے مدد مانگ رہے ہی،پختونخوا ایک سیاسی لیبارٹری بن گئی ہے کبھی تبدیلی تو کبھی مذہب کی بنیاد پر حکومت مسلط کی جاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سال 2013سے اب تک صوبے کے قرضوں میں 700 فی صد اضافہ ہوا،عوام اب تبدیلی کے نعرے کی حقیقت جان چکی ہے۔
سکندر شیرپاؤ کا مزید کہنا تھا کہ ضلع کو سب سے زیادہ ترقی آفتاب شیر پا نے دی ہے،صوبائی حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے پوچھ گچھ ہونی چاہئے ۔
![کرم کشیدگی پر](https://i0.wp.com/mashriqtv.pk/wp-content/uploads/11-528.jpg?fit=800%2C450&ssl=1?v=1735566206)