ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی عوامی طاقت سے ہوگی، بیرونی دبا ؤ پر یقین نہیں رکھتے ۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خاطر ہی فارم 47 کی حکومت کے ساتھ بیٹھے پر رضامندی کا اظہار کیا، پاکستان کے مستقبل کے حالات کو دیکھتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کمیٹی بنائی۔
انہوں نے کہاکہ میں بالکل مذاکراتی کمیٹی میں شامل ہوں گا، بانی پی ٹی آئی عمران خان جو کر رہے ہیں پاکستان کی خاطر کر رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ عمران خان نے اپنی ذات کے بجائے پاکستان کے مستقبل کیلئے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی، عوامی طاقت کے سہارے بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہوگی، بیرونی دبا ؤپر یقین نہیں رکھتے ہمیں صرف اللہ کی ذات پر یقین ہے۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ اتنی بڑی جماعت کیلئے بیرونی طاقت یا بیرونی بیانیے کی ضرورت نہیں۔
Load/Hide Comments