15فیصد شیئرز سعودی عرب کو فروخت

ریکوڈک منصوبہ:15فیصد شیئرز سعودی عرب کو فروخت کرنے کی منظوری

ویب ڈیسک: وفاقی کابینہ کی جانب سے ریکوڈک منصوبے کے 15فیصد شیئرز سعودی عرب کو فروخت کرنے کی منظوری دے دی گئی ۔
ذرائع کے مطابق معاہدہ بین الحکومتی ٹرانزیکشن ایکٹ کے تحت طے پایا ہے، جس کے تحت سعودی عرب کو 540 ملین ڈالرز کے عوض یہ شیئرز براہ راست منتقل کیے جائیں گے۔
معاہدے کے تحت سعودی عرب پاکستان کو 540 ملین ڈالرز کی رقم دو قسطوں میں ادا کرے گا۔
پہلے مرحلے میں 10 فیصد شیئرز کی منتقلی پر 330 ملین ڈالرز ادا کیے جائیں گے، جبکہ دوسرے مرحلے میں 5 فیصد شیئرز کی منتقلی کے بعد 210 ملین ڈالرز کی ادائیگی کی جائے گی۔
سعودی فنڈ برائے ترقی بلوچستان میں معدنیات کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے اضافی 150 ملین ڈالرز فراہم کرے گا۔ مزید برآں، سعودی عرب نے چاغی کے علاقے میں معدنی وسائل کی تلاش اور سرمایہ کاری کرنے پر بھی آمادگی ظاہر کی ہے۔
واضح رہے ریکوڈک منصوبے میں وفاقی اور بلوچستان حکومت کے پاس مشترکہ طور پر 50 فیصد شیئرز ہیں، جبکہ دیگر شیئرز بین الاقوامی کمپنیوں کے پاس ہیں۔

مزید پڑھیں:  لاس اینجلس میں بدترین آتشزدگی، ہلاکتوں سمیت 150 ارب ڈالرزکا نقصان