غزہ میں بارش

غزہ میں بارش، شدید ٹھنڈ سے خیموں میں 6بچوں سمیت 7فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: غزہ میں خون جماتی سردی میں شدید بارش کے باعث کھلے آسمان تلے خیموں میں مقیم ٹھنڈ سے 6بچوں سمیت 7فلسطینی شہید ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق غزہ میں خون جماتی سردی پڑ رہی ہے اس دوران شدید بارش کے باعث کھلے آسمان تلے خیموں میں سخت ٹھنڈ اور گردی کے باعث 6بچوں سمیت 7فلسطینی جان کی بازی ہار گئے ۔
اس کے علاوہ بارش کے باعث خیموں میں پانی بھر گیاجب کہ اب غزہ میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے اسرائیل سے ہسپتالوں پر حملے بند کرنے اور کمال عدوان اسپتال کے ڈائریکٹر ابو صفیہ اور عملے کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  امید ہے 190ملین پاؤنڈ کا متوقع فیصلہ حقائق پر مبنی ہوگا ،خواجہ آصف