ٹی ٹی پی سے مذاکرات کی

ٹی ٹی پی سے مذاکرات کی حکمت عملی باجوہ کی تھی،عمران خان

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کی حکمت عملی باجوہ کی تھی۔ قبل ازیں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے 6 رکنی وکلاء کے گروپ نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔

فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف مقدمات کی سیریز چل رہی ہے، تمام مقدمات سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے ہیں، ہمارے کارکنوں اور رہنماوں کے خلاف بھی بنائَ جانے والے تمام مقدمات سیاسی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے مذاکرات میں 9 مئی اور 26 نومبر احتجاج پر جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ ایک بار پھر دہرا دیا۔
انہوں نے بانی پی ٹی آئی کا موقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ آئی ایس پی آر کا موقف درست نہیں، طالبان اسٹیبلشمنٹ کے معاملے پر جنرل باجوہ نے حکمت عملی دی تھی، افغانستان کا مسئلہ مذاکرات سے حل ہوگا، بات چیت ایک مؤثر راستہ ہے توو دوسرے راستے کیسے چنے جا سکتے ہیں، مگر یہاں سپیشل وفد کابل بھیجتے ہیں اور دوسری طرف بمباری کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کی حکمت عملی باجوہ کی تھی۔یہ باتیں وکیل فیصل چوہدری نے بتائی ہے.

مزید پڑھیں:  190ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو سزا ضرور ہوگی ،فیصل واوڈا