ویب ڈیسک: اوگرا کی جانب سے عوام کو نئے سال کا تحفہ دیتے ہوئے ایل پی جی 4روپے 2 پیسے سستی کر دی گئی.
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے یکم جنوری 2025 سے ایل پی جی 4روپے 2 پیسے سستی کر دی، اور اس کے ساتھ ہی نئی قیمتوں کا اعلامیہ جاری کردیا۔
اعلامیہ کے مطابق ایل پی جی فی کلو 4 روپے 2 پیسے سستی کی گئی ہے، اس کے ساتھ ہی ایل پی جی کی نئی قیمت 250 روپے 28 پیسے ہو گئی ہے۔ اوگرا کی جانب سے یہ فیصلہ عوام کو کافی حد تک ریلیف دے گا.
اوگرا کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کا 11اعشاریہ 8 کلوگرام کا گھریلو سلنڈر 47 روپے 43 پیسے سستا ہوگیا ہے. نئے حکم نامے کے مطابق اب ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت سال نو کے پہلے مہینے جنوری کےلیے 2953 روپے 36 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔
Load/Hide Comments