پاکستان میں سال 2025 کا نئی

پاکستان میں سال 2025 کا نئی امیدوں کے ساتھ آغاز

ویب ڈیسک: پاکستان میں سال 2025 کا نئی امیدوں کے ساتھ آغاز ہو گیا، سال نو کے آغاز پر شہری پر جوش، ملک بھر میں بھرپور آتش بازی کی گئی۔ اسلام آباد، کراچی، پشاور میں آتش بازی کا خوبصورت مظاہرہ کیا گیا، اس آتش بازی کیوجہ سے آسمان رنگ و نور میں نہا گیا۔
گزشتہ سال 2024 عوام کیلئے چیلنجز سے بھرپور رہا، اس سال شہری مہنگائی اور بے روزگاری کی چکی میں پستے رہے، اب پاکستان میں سال 2025 کا نئی امیدوں کے ساتھ آغاز ہو گیا ہے، اور لوگ درپیش تمام مسائل میں کمی کے لیے پر امید ہیں۔
نئے سال کے حوالے سے شہریوں کو بھی امید پائی جاتی ہے کہ یہ نیا سال 2025 ان کی تمام تر مشکلات کے مدوا کرنے کا سال ثابت ہوگا، اور نیا سال نئی امیدوں، حوصلوں اور کامیابیوں کا سال ثابت ہو۔نئے سال کے حوالے سے عوام دعاگو ہیں کہ اس سال مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں مظالم کا خاتمہ ہو، نیا سال دنیا اور خاص طور پر پاکستان کے لیے امن، خیر اور برکت کا سال ثابت ہو۔
دنیا بھر کی طرح سال2025 کے آغاز سے قبل پاکستان میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، نئے سال کا آغاز سب سے پہلے نیوزی لینڈ سے ہوا اور وہاں ابھی آتش بازی کا سلسلہ جاری ہی تھا کہ آسٹریلیا میں بھی نئے سال کی تقریبات شروع ہو گئیں، اور شاندار آتشبازی سے 2025 کا استقبال کیا گیا۔
پاکستان میں نئے سال کی خوشی میں عوام شریک ہیں، تاہم سندھ پولیس نے عوام سے بھرپور معاونت کی اپیل کی ہے، شہریوں کو ہوشیار رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے سندھ پولیس حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی غیرقانونی یا غیر اخلاقی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں۔
سندھ اور پنجاب میں آتش بازی پر پابندی لگاتے ہوئے دفعی 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ عوام کو ہوائی فائرنگ، آتش بازی اور ون ویلنگ جیسے خطرناک کاموں سے گریز کرنا چاہئے تاکہ یہ خوشی کسی اور کے گھر کو ماتم کدہ نہ بنا دے۔
پنجاب میں نئے سال کی تقریبات کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے اہم ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام نئے سال کی خوشیوں کو ذمہ داری سے منائیں، اس دوران ہوائی فائرنگ اور دیگر خطرناک سرگرمیوں سے گریز کریں۔
انہوں نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے اور قیمتی انسانی جانوں کو بھی خطرے ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی- نئے سال کا آغاز سب سے پہلے نیوزی لینڈ میں‌ہوا، اس کی خوشی میں ابھی رنگ و نور کی محافل جاری تھیں کہ آسٹریلیا میں بھی نئے سال کا آغاز ہو گیا، اس کے ساتھ ہی تھائی لینڈ اور تائیوان میں بھی نئے سال کا آغاز ہو گیا ہے.
نئے سال کی خوشیوں پر اہل وطن کو مشرق نیوز اور ٹیم کی جانب سے نیا سال مبارک ہو.

مزید پڑھیں:  لاس اینجلس میں آگ مزید پھیلنے کا خدشہ، 12ہزار گھر خاکستر