نئے سال کا پہلا تحفہ

عوام کو نئے سال کا پہلا تحفہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگا

ویب ڈیسک: سکون کا سانس لینے کی آرزو عوام کو چھو کر گزر گئی، عوام کو نئے سال کا پہلا تحفہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں‌اضافہ کی صورت میں دیدیا گیا. حکومت کی جانب سے سال نو کے آغاز سے چند لمحے قبل پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔
وفاقی وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 56 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 96 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 252 روپے 66 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 258 روپے 34 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
یاد رہے کہ 15 دسمبر کوحکومت کی جانب سے پٹرول قیمت برقرار جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے کمی کی تھی، تاہم اس کے چند دن بعد ہی عوام کو نئے سال کا پہلا تحفہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں‌اضافہ کی صورت میں دیدیا گیا.

مزید پڑھیں:  بگن فائرنگ، واپس ہونیوالی گاڑیوں کو مقامی افراد نے لوٹ لیا