1600سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

سال نو پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 1600سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

ویب ڈیسک: سال نو کے پہلے دن سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی جا رہی ہے، اس دن 100 انڈیکس میں 1600سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اور نئے سال کے پہلے دن سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان ریکارڈ کیا گیا، اس دن ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 1600سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
پی ایس ای میں 1600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہی ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 802 پوائنٹس کی حد تک جا پہنچا ہے۔
یاد رہے گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 132 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 15 ہزار 126 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:  لڑکیوں کیلئے تعلیم کا حصول آج بھی چیلنج سےکم نہیں،شہبازشریف