سدہ جانیوالا مسافر لوئرکرم میں قتل

بیمار بچے کیلئے دوائی لینے سدہ جانیوالا مسافر لوئرکرم میں قتل

ویب ڈیسک: بیمار بچے کیلئے دوائی لینے سدہ جانیوالا مسافر لوئرکرم میں قتل کر دیا گیا۔ اس حوالے سے ذراِئع کا کہنا ہے کہ سدہ لوئرکرم میں پشاور کے ایک مسافر کو قتل کر دیا گیا ہے، جسے قتل کرنے کے بعد اس کی ویڈیو بھی جاری کر دی گئی۔
زرائع کا کہنا ہے کہ شہید ندیم کی میت ہیلی کاپٹر کے زریعے پشاور منتقل کی جائے گی جبکہ اس سے قبل شہید مسافر ندیم کا جنازہ پاراچنار دھرنے میں پہنچا دیا گیا ہے۔ تحصیل چئیرمین مزمل حسین کا کہنا ہے کہ لوئر کرم میں انسانوں کو زبح کرنے والے دہشتگرد دندناتے پھر رہے ہیں، ان دہشت گردوں نے مسافر کو شہید کرنے کے بعد اس کی ویڈیو بھی جاری کردی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ خانہ بدوش ندیم نامی شخص لوئر کرم میں اہل خانہ سمیت ایک جھونپڑی میں رہائش پذیر تھا، جبکہ شہید کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ندیم نامی ملنگ مسافر کو پاراچنار کا باشندہ ہونے کے شبہ میں قتل کر کے اس کا سر کاٹا گیا، وہ تو کل بیمار بچے کیلئے دوائی لینے سدہ گیا تھا۔ یاد رہے کہ بیمار بچے کیلئے دوائی لینے سدہ جانیوالا مسافر لوئرکرم میں قتل کر دیا گیا.

مزید پڑھیں:  عوام کو ثمرات ملیں گے تو ثابت ہوگا معیشت بہتر ہوئی، فضل الرحمان