ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور ساق وزیر اعظم عمران خان پر درج مقدمات کی تفصیل سامنے آ گئی، لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں عمران خان پر 59مقدمات درج ہیں، جبکہ انہیں 26 مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی پر پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیل لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے حوالے سے سامنے آگئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 9 مئی واقعات کے بعد عمران خان کیخلاف پنجاب میں 59مقدمات درج ہوئے، جبکہ انہیں 26 مقدمات میں گرفتار کیا گیا۔
لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی 18 مقدمات میں بعدازگرفتاری درخواست ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں، جبکہ 2 مقدمات میں بے گناہ قرار دیئے جا چکے ہیں، اس کے علاوہ پنجاب کی حدود میں درج 59 مقدمات میں سے 21 میں سابق وزیراعظم ایف آئی آرز میں نامزد ہیں، جبکہ 38 مقدمات میں انہیں سپلیمنٹری بیان کے بعد نامزد کیا گیا۔
یاد رہے لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں عمران خان پر 59مقدمات درج ہیں، جبکہ انہیں 26 مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments