ویب ڈیسک: یمن کے علاقوں صنعا اور ساحلی مقامات پر امریکی بمباری کے نتیجے میں حوثی کمانڈ بیس سمیت ہتھیاروں کا ڈپو تباہ کر دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق امریکی فوج کی جانب سے حوثیوں کے اہداف پر حملوں کا دعویٰ کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ کہا جا رہا ہے کہ صنعا اور ساحلی مقامات پر بمباری کی گئی ہے، جس میں حوثی کمانڈ اینڈ کنٹرول انفرااسٹرکچر سمیت جدید ہتھیاروں کے ڈپو کو نشانہ بنایا گیا۔ کمپاؤنڈز میں میزائل اور ڈرونز بھی موجود تھے۔
امریکی فوج کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ امریکی فورسز نے یمن کے دارالحکومت میں حوثیوں کے ان ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جو ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا امریکی جنگی جہازوں اور تجارتی جہازوں پر حملے کیلئے استعمال ہوا کرتے تھے۔
ذرائع کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے کہا ہے کہ یہ حملے امریکی بحریہ کے جہازوں اور طیاروں کے ذریعے کیے گئے، اس دوران حوثیوں کے زیرِکنٹرول ساحلی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی بحریہ اور فضائیہ کی جانب سے بحیرہ احمر کے اوپر موجود 7 کروز میزائل اور ڈرون کو بھی تباہ کیا گیا، جبکہ دوسری طرف امریکی فورسز کا کوئی بھی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
حوثیوں کے ترجمان محمد عبد السلام نے ان حملوں کو امریکی جارحیت قرار دیتے ہوئے ایک آزاد ریاست کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی اور اسرائیل کی کھلم کھلا حمایت قرار دیا ہے۔
Load/Hide Comments