مری اور گلیات میں وقفہ وقفہ

مری اور گلیات میں وقفہ وقفہ سے بارش اور برفباری کا امکان

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کی جانب سے مری اور گلیات میں وقفہ وقفہ سے بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی سردی کی شدت بڑھنے کا امکان ہے، مری اور گلیات میں وقفہ وقفہ سے بارش اور برفباری جبکہ 2 سے 6 جنوری تک اسلام آباد، پوٹھوہار ، سگردھا، خوشاب، ناروال سمیت سینٹرل پنجاب کے شہروں میں وقفہ وقفہ سے بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 2 سے 5 جنوری جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، بلوچستان میں یکم سے 4 جنوری تک چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، چاغی، نوشکی، قلات، ہرنائی میں بارش کے ساتھ برفباری کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 3 سے 4 جنوری بالائی سندھ میں بارش کا امکان ہے، 2 سے 5 جنوری جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں جبکہ بلوچستان میں یکم سے 4 جنوری تک بارش و برفباری کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  13ویں سنو جیپ ریس، جیپیں ریلی کی شکل میں پشاور سے کالام روانہ