104924086 135071604864302 1403457374298707724 n

حکومت اور قومی لویہ جرگہ کے مابین مذاکرات کا پہلا دور

کرک: حکومت اور قومی لویہ جرگہ کے مابین مذاکرات کا پہلا دور، ذرائع کے مطابق حکومت نے چودہ میں سے دو مطالبات تسلیم کرلئے،صوبائی حکومت عدالتی حکم کے مطابق رائلٹی فنڈز جاری کریگی،گرگری تا ھنگو بین الضلاعی روڈ پر فی الفور تعمیراتی کام شروع کی جائیگی،

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

پہلے دور کے کامیاب مذاکرات کیوجہ سے تیل کی ملک گیر سپلائی بحال ہوگئی،تیل و گیس کی تنصیبات کی سیکورٹی کیلئے آٹھ پلاٹون پر مبنی ایف سی تعینات کردئے گئے ، دونوں فریقین کے مابین دوسرا دور منگل کے روز منعقد ہوگا، باقی بارہ مطالبات پر کامیاب مذاکرات نہ ہونیکی صورت میں مظاہرین اپنا علامتی احتجاج جاری رکھیں گے ،

مزید پڑھیں:  پشاور، موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان، تمام سکول یکم اپریل سے بند

میاں نثار گل کاکاخیل نے کہاکہ اپنے حقوق کیلئے ہر فورم پر اپنا مقدمہ لڑیں گے،صوبائی حکومت اپنی غلطیاں تسلیم کرچکی ہیں۔