خواتین کو ملازمت دینے والی تمام

کابل، خواتین کو ملازمت دینے والی تمام این جی اوز بند کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک: افغانستان میں خواتین کو ملازمت دینے والی این جی اوز مشکلات میں گھر گئیں، افغان طالبان کی جانب سے خواتین کو ملازمت دینے والی تمام این جی اوز بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق طالبان حکومت نے خواتین کو ملازمت دینے والی تمام این جی اوز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے ملکی اور غیرملکی این جی اوز کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
افغانستان کی وزارت اقتصادیات نے کہا ہے کہ جو این جی او حکومتی ہدایات پر عمل نہیں کرے گی، ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے لائسنس ختم کردیے جائیں گے۔ یاد رہے دو سال قبل طالبان حکومت نے این جی اوز سے خواتین ملازمین کو ہٹانے کا حکم دیا تھا۔
گزشتہ روز افغان طالبان حکومت نے رہائشی عمارتوں میں ایسی کھڑکیاں بنانے پر بھی پابندی عائد کردی جہاں سے خواتین کے استعمال کی جگہوں پر جھانکا جا سکے۔

مزید پڑھیں:  بائیڈن نے 5 قیدیوں کو معافی کی منظوری دیدی، ڈاکٹر عافیہ پھر نظرانداز