111 8

پاکستان بار کونسل اسلام آباد نے تخت بھائی بار کے انتخابات کرنے کا حکم جاری کر دیا

اسلام آباد: پا کستان بار کونسل اسلام آباد نے کے پی بار کونسل کا فیصلہ معطلی برقرار رکھتے ہو ئے 27جون بروز ہفتہ کو تخت بھائی بار کے انتخابات کرنے کا حکم جاری کردیا۔ اس سلسلے میں بار ایسوسی ایشن تخت بھائی کے جنرل سیکرٹری نواب علی ایڈوکیٹ اور دیگر کا اپیل منظور کردیا گیا،

مزید پڑھیں:  دیر لوئر، 37 سالہ سعودی خاتون دوست سمیت پراسرار طور پر لاپتہ

اب تین امیدواروں انصاف لائیر فورم، پختونخوا ملی عوامی پارٹی اور جسٹس لائیرز فورم کے نامزد امیدوار معروف قانوندان ندیم شاہ خان ایڈو کیٹ، پیپلز لائیر ز فور م اور ملگری وکیلان کے مشترکہ امیدوار نواب علی خان ایڈو کیٹ اور جماعت اسلامی کے فرمان ایڈو کیٹ کے درمیان صدارت کے عہدے کے لئے اور دیگر عہدوں پر کانٹے کا مقابلہ ہوگا،

مزید پڑھیں:  عدلیہ میں مداخلت:اسلام آباد ہائیکورٹ کا ردعمل دینے کا فیصلہ

تاہم اصل مقابلہ انصاف لائیر فورم کے ندیم شاہ ایڈو کیٹ اور پیپلز لائیرز فورم اور ملگری وکیلان کے مشترکہ امیدوارنواب علی ایڈو کیٹ کے درمیان ہو گا تاہم 27جون کو پتہ چلے گا کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔