ویب ڈیسک: سوات میں سوزوکی اور موٹر کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 10افراد زخمی ہو گئے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ مٹہ کے علاقہ شکردرہ میں پیش آیا جہاں سوزوکی اور موٹر کے درمیان خوفناک تصادم ہوا ۔
حادثے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔
ریسکیو ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے لئے فوری طورپر ہسپتال منتقل کیا ۔
ریسکیو ذرائع نے اس حوالے سے بتایا کہ حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا ۔
Load/Hide Comments