ویب ڈیسک: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق پاکستان میں رجب المرجب 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا۔
رجب المرجب کا چاند دیکھنے کیلئے وفاقی دارالحکوکمت اسلام آباد میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر کی زیر صدارت رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس منعقد ہوا۔
مرکزی کمیٹی کے علاوہ کراچی، کوئٹہ، لاہور، پشاور سمیت دیگر علاقوں میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔
رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین نے رجب المرجب 1446 ہجری کا چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ یکم رجب المرجب 2جنوری کو ہوگی۔
Load/Hide Comments