ایپکس کمیٹی کا اجلاس

وزیراعظم کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس جاری

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں اہم متوقع ہیں ۔
وزیر اعظم کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں عسکری حکام، وفاقی وزرا اور صوبائی وزرائے اعلیٰ شریک ہیں ۔
لاس میں اہم فیصلوں سمیت ایس آئی ایف سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی ہو گی ،اجلاس میں ایس آئی ایف سی کی ارکردگی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں شرکا کو دوست ممالک کی پاکستان میں سرمایہ کاری اور سہولیات بارے بھی بتایا جائے گا جبکہ ایس آئی ایف سی کی مد میں ہونے والی ترقی، سرمایہ کاری اور تیل گیس کے نئے ذخائر بارے بریفنگ دی جائے گی۔
اجلاس میں ایس آئی ایف سی کے روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا، ایپکس کمیٹی اجلاس میں ایس آئی ایف سی کے آئندہ کے اہداف بھی طے کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت: گائوں دولت خیل کے تین افراد اغواء ،تنازعہ شدت اختیار کرگیا