ادویات خریداری میں خوردبرد

خیبر پختونخوا: نگران دور میں ادویات خریداری میں 1اعشاریہ9ارب کی خوردبرد کا انکشاف

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے نگران دور حکومت کے دوران محکمہ صحت میں 4اعشاریہ 4ارب روپے کی ادویات کی خریداری میں 1اعشاریہ 9ارب کی خوردبرد کا انکشاف سامنے آیا ہے ۔
تحقیقاتی کمیٹی نے انکوائری مکمل کرتے ہوئے رپورٹ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو پیش کردی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق نگران صوبائی دور حکومت کے دوران محکمہ صحت میں 4.4 روپے کی ادویات کی خریداری میں 1.9 ارب کی خورد برد کا انکشاف ہوا ہے۔
تحقیقاتی کمیٹی کی انکوائری رپورٹ میں محکمہ صحت کے سولہ افسران و اہلکار ملوث قرار پائے گئے ۔
رپورٹ کے مطابق نگران صوبائی حکومت کیدورمیں ڈیمانڈ کے بغیر1.86ارب کی خریداری کی گئی،3.17ارب کی ادویات وآئٹمزاورمیڈیکل سامان چند مراکزمیں تقسیم کیا گیا۔
1.08ارب مالیت کا سامان صرف 6 میڈیکل مراکزمیں تقسیم کیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  کرک، مسجد کے باہر فائرنگ سے رضوان اللہ نامی شخص جاں بحق