فریقین 15دنوں میں‌اسلحہ جمع کرنے

کرم صورتحال، فریقین 15دنوں میں‌اسلحہ جمع کرنے کیلئےمربوط لائحہ عمل دیںگے

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ اپیکس کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں علاقے کو اسلحہ وبنکرز سے پاک کیا جائیگا، اس کے علاوہ بروز ہفتہ جانے والے کانوائے کے سفری اور حفاظتی انتظامات کا سلسلہ جاری ہے، فریقین 15دنوں میں‌اسلحہ جمع کرنے کیلئے مربوط لائحہ عمل دیں گے.
انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ معاہدہ کے مطابق اسلحہ جمع کرنے کے لئے دونوں فریقین 15 دنوں کے اندر اندر مربوط لائحہ عمل دیں گے، اسلحہ کے آزادانہ نمائش و استعمال پر بھی پابندی ہوگی، دوسری جانب اسلحہ خریدنے کے لئے چندہ جمع کرنے کی اجازت بھی نہیں ہوگی.
صوبائی مشیر اطلاعات نے بتایا کہ معاہدے کے مطابق فریقین کے ہر قسم کے بنکرز کی تعمیر پر پابندی ہوگی جبکہ علاقے میں پہلے سے موجود بنکرز ایک مہینے کے اندر اندر ختم کئے جائیں گے، علاقے میں‌موجود ان بنکرز کی مسماری کے بعد جو بھی فریق لشکر کشی کرے گا، اس فریق کو دہشت گرد سمجھ کر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ کرم صورتحال کے حوالے سے اپیکس کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں علاقے کو اسلحہ وبنکرز سے پاک کیا جائیگا، اس کے علاوہ بروز ہفتہ جانے والے کانوائے کے سفری اور حفاظتی انتظامات کا سلسلہ جاری ہے، کرم صورتحال، فریقین 15دنوں میں‌اسلحہ جمع کرنے کیلئے مربوط لائحہ عمل دیں گے.

مزید پڑھیں:  18فیصد جی ایس ٹی عائد ہونے پر ادویات کی قیمتوں میں 50فیصد اضافہ