ویب ڈیسک: 26نومبر احتجاج کے حوالے سے اے ٹی سی کی جانب سے 250 پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانتیں منظور جبکہ 150 درخواستیں خارج کر دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت نے 26نومبر کے احتجاج کے حوالے سے 13 مقدمات درج کئے گئے، جن میں 250 پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانتیں منظور جبکہ 150 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردی گئیں۔
اے ٹی سی اسلام آباد میں 26 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے مقدمات کی سماعت ہوئی، اس دوران عدالت نے 250 ملزمان کی ضمانتیں 5، 5 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کر کے ان کی رہائی کا احکامات جاری کر دیئے۔ اس کے ساتھ ہی تھانہ بنی گالا میں درج مقدمہ کے دوران 18 ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری بھی منظور کر لی گئی۔
اے ٹی سی عدالت میں سماعت کے دوران تھانہ کوہسار کے مقدمہ میں 43 ملزمان کی ضمانتیں منظور جبکہ ایک ملزم کی درخواست خارج کر دی گئی۔ شہزاد ٹاؤن تھانہ کے مقدمہ میں 9 ملزمان، تھانہ نون کے 17 ملزمان کی ضمانتیں بھی منظور کر لی گئِیں۔ اس دوران ایک ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی گئی۔
26 نومبرکے احتجاج کے حوالے سے تھانہ آبپارہ میں 70 ملزمان کی ضمانتیں اے ٹی سی اسلام آباد نے منظور کر کے ان کی رہائی کے احکامات جاری کر دیئے جبکہ 25 ملزمان کی درخواستیں خارج کردیں۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے تھانہ آئی نائن کے مقدمہ میں 30 جبکہ تھانہ مارگلہ میں درج مقدمہ میں گرفتار 13 ملزمان کی درخواستیں منظور جبکہ 2 ملزمان کی ضمانت درخواستیں خارج کر دیں۔
سماعت کے دوران اے ٹی سی اسلام آباد میں تھانہ سیکرٹریٹ کے 2 مقدمات میں 120 ملزمان کی ضمانتیں خارج کر دی گئیں جبکہ 10 ملزمان درخواست ضمانت سمیت تھانہ سہالہ کے 25 اور تھانہ شمس کالونی کے 30 ملزمان کی ضمانتیں منظور ہوئیں۔
Load/Hide Comments